پیپلز پارٹی محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصرایڈووکیٹ نے کہا شاید کوئی یوم مئی ایسا بھی آئے کہ جب مزدور بھوکا نہ ہو اور اس کا بچہ تعلیم علاج اور چھت سے محروم نہ ہوںپیپلز پارٹی دنیا بھر کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔پاکستان میں مختلف شعبہ جات زندگی سے منسلک محنت کشوں کی تعداد سات کروڑ کے لگ بھگ ہے،خود حکومت کے مطابق اسی فیصد مزدور رجسٹرڈ نہیں ہیں ہمارا پیارا مذہب اسلام بھی مزدوروں کے حقوق کا بے حد احترام کرتا ہے ،حضور پاک ۖنے آج سے ساڑھے چودہ سال پہلے فرمایا محنت کش اللہ کا دوست ہے بے لگام مہنگائی اورکاروباری بندشوں سے سب سے زیادہ اور براہراست مزدور ،محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے۔لیکن بے لگام مہنگائی کے بائث پیدا ہونے والے انتہائی غیر معمولی حالات سے ہربندہ ہی نہیں میرے ملک کا غریب مزدور بے حال وبے یارومددگار ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے یو م مئی کی تیاریوں کے سلسلہ میں یکم مئی یوم مزدور کی منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا پارٹی رہنما وں نے کہا کہیہ مئی کی پہلی تاریخ کا،دن ہے بندئہ مزدورکا جینا محال ہو چکا ہے جبکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں