انصاف گروپ کی غلہ منڈی کے تاجران کی خدمت بے مثال ہے،خواجہ شاہد رزاق سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران رجسٹرڈ سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں جنرل سیکر ٹری شیخ سعید، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور،یونس جمال رحمانی، چوہدری اشرف گجر، مرزا اشرف مغل کے ہمراہ دیگر تاجروں کا وفد انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے نو منتخب صدر حاجی سردار محمدرحمانی،چیئر مین انصاف گروپ رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن،سر پرست اعلی حاجی منظور قادر،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر کو مبارکباد دینے غلہ منڈی پہنچ گئے ۔اس موقع پر حاجی خالد، میاں محمد اشرف، رانا سجاد ،حاجی تاج رحمانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔صدر حاجی سردار محمد کی دکان سے مبارکباد ریلی بھی نکالی گئی غلہ نڈی کے آڑھتیوں نے انجمن تاجران سٹی کے وفد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ غلہ منڈی کے غیور تاجروں نے انصاف گروپ کے عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیاب کروا کر انہیں اپنا قرض دار بنا لیا ہے اور ی قرض اسی وقت اترے گا جب غلہ منڈی کی نو منتخب کابینہ اپنی محنت اور لگن سے سابقہ روائت کی طرح منڈی کے مسائل حل کروائیں گے۔کسی بھی موقع پر انجمن تاجران سٹی کی ضرورت محسوس ہو تو میری پوری ٹیم آپ کی معاونت کے لئے حاضر ہو گی ۔جس طرح انصاف گروپ نے دو سال غلہ منڈی کے تاجروں کی خدمت کی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔اسی وجہ سے نو منتخب کابینہ انصاف گروپ کو بلا مقابلہ کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین انصاف گروپ رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن،سر پرست اعلی حاجی منظور قادر،صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم نے مبارکباد دینے کے لئے آنے پر خواجہ شاہد رزاق سکا اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے یہاں آ کر ہماری عزت میں مزید اضافہ کر دیا ہے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کو جہاں بھی ضرورت پڑی انجمن تاجران سٹی نے ان کے کندھے سے کندھا ملا کر تعاون کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف گروپ کو پتا تھا کہ اس دفعہ بھی غلہ منڈی کے غیور تاجر انصاف گروپ کو کامیاب کروائیں گے اور انہیں ووٹ نہیں دیں گے اسی لئے شکست سے بچنے کے لئے وہ الیکشن سے بھاگے ہیں ۔ہمارا ان سے چیلنج ہے کہ جب مرضی الیکشن لڑ لیں انصاف گروپ پہلے بھی میدان میں کھڑا تھا اور اب بھی کھڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور منڈی کے آڑھتیوں کے تعاون سے جیت انصاف گروپ کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں منڈی کے آڑھتی جان چکے ہیں کہ کس گروپ نے ان کی خدمت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں