ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا DHQہسپتال کا دورہ

چنیوٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔وہاوپی ڈی سمیت مختلف وارڈز میں گئے اورڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی کو چیک کیاجبکہڈاکٹرز کی طرف سیمریضوں کے علاج معالجہ کا جائزہ لیا۔ہسپتال میں تمام ڈاکٹرزوپیرا میڈیکس سٹاف ڈیوٹی پر موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نیطبی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نیادویات سٹور کا بھی دورہ کیا اورمریضوں کو میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ دیکھا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔بعد ازاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا کہ باقی ماندہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی کارڈز 20 مئی تک تیارکرکے لیبر کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس ضمن میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مزدوروں کی فلاح و بہبود،سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرا،کم ازکم اجرت پر عملدرآمد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لیبر کو قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی۔انہوں نیکہا کہ اجر اور آجیر کے مابین خوشگوار ماحول میں ہی صنعتی ترقی کا راز ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متحرک ہے اس ضمن میں ماہانہ میٹنگ کرکے درپیش مسائل کا جائزہ اور ان کے حل کے لئے تیزرفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں