ماہ اپریل کے دوران مختلف واقعات میں531افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماہ اپریل کے دوران فیصل آباد میں مختلف واقعات میں 531افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122 کو گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 13292 کالیں موصول ہوئیں جس پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے 13533 افراد کو ریسکیو کیا جن میں ٹریفک حادثات کی 2836′ آگ لگنے کے 309′ ڈوبنے کے 6′ عمارتیں گرنے کے 7′ سلنڈر بلاسٹ کے 2′ لڑائی جھگڑے’ قتل’ اقدام قتل’ خودکشی کی 360′ متفرق 902 اور میڈیکل کی 8778 کے واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو1122 نے انسانوں کے ساتھ ساتھ 92پرندوں اور جانوروں کی زندگیوں کو بچایا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرمیوں کے موسم میں آگ لگنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 50سے زائد گندم کے کھیتوں میں آگ لگنے سے لاکھوں کی گندم جل گئی جبکہ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ایکڑ اراضی کو محفوظ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں