اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود صرف 3سال میں 150گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔عرفان محسود نے نے 100پائونڈ وزن اٹھا کر 78اسکواٹس کر کے چائینیز ایتھلیٹ کے 70اسکواٹس کا ورلڈ ریکارڈ توڑا اور نیا ریکارڈ اپنے نام درج کرایا۔مذکورہ ریکارڈ عرفان محسود کا 150واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔عرفان محسود نے گزشتہ سال ورلڈ گنیز ریکارڈ کی سنچری مکمل کی تھی اور صرف ایک سال میں یہ تعداد ریکارڈ 150تک جا پہنچی ہے۔وہ پش اپس کٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ 70ریکارڈز بنا چکے ہیں، اور 100پائونڈ وزن کے ساتھ 40ورلڈ ریکارڈز بھی ان کے نام ہیں۔عرفان محسود اب تک 20ملکوں کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔ اپنی اس قابل قدر کارکردگی پر وہ 2023میں پاکستان کا اعلی سول اعزاز میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی بھی حاصل کر چکے ہیں۔




