شوبز میں آ کر رشتوں میں بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ ملا۔ حرا عمر

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ حرا عمر نے بتایا ہے کہ وقت کے ساتھ زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ حرا عمر نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔حرا عمر نے کہا کہ میری بچپن کی بہت ساری ایسی تصاویر جو چھپا دی ہیں، میرا انسٹاگرام اکانٹ تھا اداکارہ بننے کے بعد اسی اکانٹ کو فالو کیا نیا نہیں بنایا تو پرانی ساری تصاویر آرکائیو کردیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ خود کو تھوڑا سا گروم کیا ہے، بچپن میں جو امی پہنا دیتی تھیں وہی پہن لیتے تھے، 9ویں اور دسویں جماعت میں والدہ سے کہا کہ اپنے پسند سے بال کٹواں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میرے بال چھوٹے تھے اور لڑکوں والے کپڑے پہنتی تھی تو لوگ کہتے تھے یہ تو لڑکا ہے، جب تھوڑی بڑی ہوئی تو والدہ سے کہا کہ اب بال چھوٹے نہیں کروانے ہیں۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں حرا عمر نے رمزا کا کردار نبھایا تھا جس میں درفشاں سلیم اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں