تیز آندھی کے باعث سولر پلیٹس گرنے سے2افراد جاں بحق

راجن پور (نامہ نگار) پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔راجن پور میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں