ٹریفک حادثہ میں طالبعلم جاں بحق،گولی لگنے سے بیوہ خاتون لہولہان

گوجرہ(نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر لگنے کے نتیجہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر424ج ب کے فرمان کا 17سالہ بیٹا یشوع فرمان موٹر سائیکل پر سوار پیپردینے کیلئے شہر کی جانب آرہاتھاکہ موچیوالہ روڈ کے چک نمبر422ج ب کے پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس مصروف کارروائی ہے۔دریں ثنا۔گوجرہ(نامہ نگار)دو گروپوں میں فائرنگ کی زد میں آکر 45سالہ بیوہ شدید زخمی ہو گئی۔خاتون کوٹی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا۔ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر360ج ب کے دو گروپوںاحمد علی اورخان محمد وغیرہ کے درمیان فائرنگ ہو رہی تھی کہ گائوں کی 45سالہ بیوہ خاتون زینب بی بی فائرنگ کی زد میں آکر شدیدزخمی ہو گئی جبکہ ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے شدید زخمی کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔تھانہ صدر پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں