انڈیا نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسکو صفحہ ہستہ سے مٹا دینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم دنیا کہ پہلی سپرپاور ہونے کے باوجود امن کا داعی ہے’ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر امن کی اس کوششوں کو اگر کوئی احمق اور ناسمجھ ہماری کمزوری سمجھتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے’ ہماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے جو ملکی سرحدوں کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے تیار ہے’ فیصل آباد کی تاجر برادری اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے ڈیرے کارخانہ بازار سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے کیا’ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل چوک پہنچی’ ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونجتی رہی’ ریلی میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے گروپ لیڈر شیخ یوسف گچھا’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ کے علاوہ آٹھ بازاروں کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ محمد امین بٹ’ عباس حیدر شیخ’ چوہدری بہادر علی’ ذیشان جاوید ظفر’ حافظ طاہر جمیل’ شیخ یوسف گچھا و دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بقا و سلامتی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہم سب ایک ہیں اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ اس کی آنے والی سات نسلیں بھی یاد رکھے گی’ آج تاجر برادری سمیت پاکستان کا ہر طبقہ ، ہر مذہب اور ہر مسلک یہ اعلان کرتا ہے کہ آگر انڈیا نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی غلطی کی تو ہم سب پاک فوج کے ساتھ مل کر انڈیا کو دنیا کے نقشے سے مٹا کر دم لے گے ۔ پوری قوم پاک فوج کے دست و بازو بن کر مودی سرکار اور اس کے حواریوں کو جہنم واصل کرنے کو بے تاب ہے ‘ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) نے اپنے چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں تاریخی ریلی نکالی جس میں تاحدنگاہ لوگ ہی لوگ شامل تھے اور یہ ریلی دیگر تمام ریلیوں سے بڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں