فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حاجی عبدالجبار چوہدری صدر پاکستان ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن ودیگر عہدیداران بختیار لیبر ہال عبداﷲ پور فیصل آباد میں یوم مئی پر خطاب کیا۔ حاجی عبدالجبار چوہدری نے بتایا کہ محترمہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ورکرز کی فلاح وبہبود اور ان کی صحت کے بارے ٹھوس اقدام کے ساتھ ساتھ ساڑھے بارہ لاکھ ورکروں کو راشن کارڈ دیئے جا رہے ہیں جس سے ورکروں میں خوشحالی آئے گی۔ تمام لیڈران نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعہ کہا کہ پاکستان کے سب ورکرز پاکستان کے خلاف اگر ہندوستان نے حماقت کر کے ہمارے دریائوں کا پانی ایک بوند بھی بند کیا، تو ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور جہاد کیلئے بھی تیار ہیں۔ محنت کشوں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے اور اُمید کرتے ہیں کہ حکمران اور آجر حضرات ورکروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدام اٹھائیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں مروجہ مزدور قوانین میں آئی ایل او کی تسلیم شدہ کنونشنوں کے مطابق اصلاحات کی جائیں۔ مہنگائی کے حساب سے انسکلڈ ورکروں کی تنخواہ بڑھائی جائیں۔ خصوصی طور پر صنعتی ریٹائرڈ ورکرز کی (EOBI) پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ پنجاب سوشل سکیورٹی میڈیکل کالج اور دوسرا پنجاب سوشل سکیورٹی میڈیکل کالج لاہور میں جلد ازجلد بنایا جائے۔ یہ کہ 8لیبر کالونیاں 30-25 سال پہلے فیصل آباد میں بنائی گئی تھیں جنکے قبضے اور الاٹمنٹ ابھی تک نہ دیئے گئے ہیں، انکے قبضے اور الاٹمنٹ دی جائیں۔




