اداکارہ عروہ حسین کی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ تصویر وائرل

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین میدان میں شعیب ملک کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میدان میں میچ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میچ کے بعد جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ شعیب ملک کے ساتھ موجود ہیں۔عروہ حسین نے ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا پی ایس ایل کو ٹیگ بھی کیا۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔اداکارہ کے ہاں جنوری 2024میں شادی کے 8سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔بیٹی کی پیدائش کے بعد اگرچہ اداکارہ کو اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا، تاہم وہ تقریبات اور سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں جب کہ انہیں ٹی وی پروگرامات میں بھی دیکھا جاتا رہا ہے۔عروہ حسین اور فرحان سعید 16دسمبر 2016کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن 2020سے لے کر 2023تک ان کے درمیان اختلافات اور طلاق کی افواہیں رہیں لیکن جنوری 2025میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں