کوسٹرکی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتارکوسٹر کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہواہے کہ ملت ٹائون گوجرہ کا 20سالہ محمد زین نیشنل بنک والی گلی میں کریانہ سٹورپر ملازم تھا جو گھر سے کھانے لینے کیلئے موٹر سائیکل پر سوار جا رہاتھاکہ پینسرہ روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اورپولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں