یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کیخلاف گوجرہ میں ملازمین کی ہڑتال

گوجرہ(نامہ نگار) حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ فارغ کئے گئے ملازمین نے یوٹیلٹی سٹور کے باہر احتجاجی دھر نا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی کار پوریشن کے سٹور زبند کر کے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا حکومتی فیصلہ کے خلاف ملازمین نے اپنا احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ملازمین نے کہاہے کہ حکومت نے انہیں نوکریوں سے فارغ کر ظالمانہ اقدام اٹھایا جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور وہ بے روزگارہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کی کفالت کی زمہ داریاں نبھانے سے بھی قاصر ہیں ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں دیگر حکومتی اداروں میں ایڈجسٹ کر کے ان کے روزگارکا بند وبست کیاجائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے پیٹ پال سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں