پروفیسر ساجد میر نے ہمیشہ فرقہ واریت کیخلاف آواز اٹھائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میاں عبدا لمنا ن ، صدرحاجی اکرم انصاری،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،چوہدری شفیق احمدگجر،چوہدری فقیرحسین ڈوگر اورسابق ٹائون نائب ناظم حاجی شیخ ذوالفقا ر احمدنے بزرگ سیاسی اورمذہبی رہنما سینیٹر پروفیسر ساجدمیرکے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ہمیشہ انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔ ان کا مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف سے دیرینہ تعلق تھا۔ ان کی ملی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مسلم لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند، روشن فکر اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے۔ ان کے انتقال سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے۔ اُنہوں نے دعاکی کہ اللّٰہ کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں