شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی، ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی اریجا علوی کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔شہود علوی نے کہا کہ کہتے ہیں بیٹیوں کا باپ بڑا خوش نصیب ہوتا ہے لیکن یہ جو بیٹیوں کو رخصت کرتے وقت ماں، باپ جہاں سے گزرتے ہیں وہ لمحہ بڑا پریشان کردیتا ہے۔ ویڈیو میں اداکار کی بیٹی کی شادی کی خوشگوار لمحات دکھائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں