ڈاکو بے قابو،آج پھر82مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کی یلغار، آج پھر مزید82وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر د ی ہے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے محمد بوٹا کی اہلیہ(پ)کو علی وغیرہ، جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کے آصف کی بیٹی(ن) کو ملزمان عقیل وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ علی ٹائون کی محمود ہ پروین کی بیٹی (س)کو نامعلوم، تاندلیاانوالہ کے علاقہ408گ ب کی شمشاد بیگم کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی کے حیدر علی کی اہلیہ(ن) کو عرفان وغیرہ، ساندل بار کے علاقہ 59ج ب کے شبیر حسین کی بھاوج(آ) کو نامعلوم، کھرڑیانوالہ کے علاقہ کھوکھرٹائون کے جبار کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے علی زین کا بیٹا اذان علی، صدر کے علاقہ ہمایوں ٹائون کے عدنان کے بھائی ابو بکر اور سرگودھا روڈ کے علاقہ محمود آباد کی فرزانہ بی بی کا شوہر گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آیا۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ کے قریب امجد سے40ہزار و فون، ریلوے روڈ پر محمد علی سے 10ہزار و فون، بیرون کارخانہ بازار کے محمد عمر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، جھنگ روڈ پر اصغر سے جھپٹا مار کر پرس، سلمان ٹائونکے عمران کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، رشید آباد کے عامر سے 15ہزار طلائی انگوٹھی فون چھین لیا’بیس لائن کے قریب یوسف سے 9ہزار و فون، ریحان سے 10ہزار و فون، رضا آباد کے ذیشان سے35ہزار و فون، رحمان کالونی کے وقاص کا گھر لوٹ لیا۔ مرضی پورہ کے احسان سے 25ہزار و فون، رضا آباد گلی نمبر15سے شیراز سے نقدی و فون، گلستان کالونی کے عبدالرزاق سے نقدی و فون، کشمیر انڈر پاس کے قریب ابو بکر سے 10ہزار و فون، موٹروے پل کے قریب سہیل افضل سے 40ہزار، آفریدی چوک کے شکیل سے فون، اقبال نگر کے عثمان علی سے 27ہزار و فون، 119ج ب کے عاشق کی دکان کا صفایا کر دیا، گیماں والا چوک کے قریب عاصمہ بی بی کے گھر کا صفایا، 160ر ب کے ثناء اللہ سے پرس، جھمرہ روڈ پر یوسف سے نقدی و فون، نیو گارڈن کالونی کے رضوان سے 15ہزار و فون،47ج ب کے فیصل کے گھر سے بکرے،235ر ب کی شبانہ کوثر سے پرس، رشید نگر کے قریب مزمل کی والدہ سے جھپٹا مار کر پرس، شیخاوالہ پھاٹک کے قریب راشد سے فون، ستارہ کالونی کے عبدالغفار کے گھر سے سامان چوری، مدینہ آباد کے طارق سے نقدی و فون، 67ج ب کے اشفاق سے 25ہزار و فون، 29ج ب کے شہباز کے ڈیرہ سے مویشی، 58ج ب کے قاصد علی سے نقدی و فون، 29ج ب کے بابر علی کے گھر سے بکرے، بچیانہ روڈ پر رشید سے 10ہزار و فون، کوہستان اڈا کے باہر عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، نعمت کالونی کے اقبال سے نقدی و فون، کینال روڈ پرعمران سے 27ہزار و فون، حسن پورہ کے فیضان سے نقدی و فون، کوہ نور فلیٹ کے قریب عباد علی فون، کہکشاں کالونی کے حبیب اللہ سے موٹر سائیکل، ملت روڈ پر وقاص سے پرس، مغل پورہ کے قریب ندیم سے50ہزار و فون، اسلام نگر کے اسد علی سے نقدی و فون، گلستان کالونی کے قریب نسیم سے 12ہزار و فون، شریف پورہ کے احمد سے نقدی و فون چھین لیا،علوی پارک جڑانوالہ کے قریب ملازم حسین کے گھر کا صفایا، 631گ ب کے ساجد کی دکان سے نقدی اور سامان چوری، 78گ ب کے اسلم کی دکان سے بیٹریاں چوری، لکھوآنہ کے اشرف کی حویلی سے مویشی، 388گ ب کے اعجاز احمدسے نقدی و فون، 211گ ب کے عدنان سے نقدی و فون، 233 گ ب کے ابو سفیان کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا ۔دریںاثناء طارق آباد کے مقبول احمد، الائیڈ ہسپتال سے اطہر، منٹگمری بازار سے شیخ عثمان، منشی محلہ سے شہباز، ضلع کچہری سے محمد حسین، غلام شبیر، افغان آباد کے شیراز، منصور آباد کے خرم شہزاد، نلکہ کوہالہ کے عبدالعزیز، جمیل آباد کے جاوید، 114 ج ب کے اعجاز،سمانہ پل کے مظہر حسین ، قصبہ تاندلیانوالہ کے ابو ذر، پل کوریاں سے وسیم، ناظم آباد کے محمد حنیف، دکن پارک سے ابراہیم،66ج ب کے تنویر احمد،سجاد پارک جڑانوالہ سے شعیب، شادمان کالونی کے وسیم، حاجی آباد کے بلال، مغل پورہ کے آصف محمود،567گ ب کے رضا، اسلام پورہ جڑانوالہ کے رضوان، 76ر ب کے معشوق علی، 209 ر ب کے شکیل،229ر ب کے سرفراز حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں