گڑھوں پر جمپ لگنے سے گرنیوالا موٹر سائیکل سوار چل بسا

جڑانوالہ(نامہ نگار) سڑک پر پڑے کھڈوں سے جمپ لگنے پر موٹر سائیکل سے گر کر سر میں چوٹ لگنے پر 35سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 361گ ب کا رہائشی احسان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سید والا سے جڑانوالہ کی جانب ا رہا تھا کہ جڑانوالہ سید والا روڈ پر نواں میل کے قریب سڑک پر پڑے کھڈوں سے جمپ لگنے پر احسان سڑک پر گر گیا اور سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں