کتے کے ڈر سے بھاگنے والے نوجوان کو بس نے کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آوارہ کتے کے کاٹنے کے خوف سے ڈر کے بھاگنے والا نوجوان بس کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بچیانہ کے رہائشی حیدر سلطان کا جواں سالہ بیٹا علی شاہ پیدل جا رہا تھا کہ اسی دوران کھیتوں سے نکلنے والے آوارہ کتے نے کاٹنے کیلئے نوجوان کی طرف بھاگا تو مذکورہ نوجوان نے بھی دوڑ لگا دی اور مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار بس سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں