تاجر سے 25لاکھ بھتہ کا مطالبہ کرنیوالے پکڑے نہ جا سکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون میں کارشوروم مالک سے 25لاکھ کا بھتہ مانگنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے بھتہ خور پکڑے نہ جا سکے، پولیس نے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان سعید قصائی اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کارشوروم مالک امیر حمزہ نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان سعید قصائی اور عدنان وغیرہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اس کے شوروم پر آئے اور 25لاکھ بھتہ کا مطالبہ کیا، انکار کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دفتر کے کھاتے کا رجسٹرڈ بھی اٹھا کر لے گئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ رقم ادا نہ کی تو قتل کر دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں