پروفیسر ساجد میر کی دینی خدمات کو یادرکھا جائے گا

گوجرہ( نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے عہدیداران مولانا عبد القادر عثمان،حافظ محمد اسلم جٹ، میاں محمد افضل،محمد ریاض چوہدری، محمد سرفراز حسن، مولانا نیاز الٰہی گورسی، مولانا شریف گجر، حکیم قاری عبد الروف ساجد، محمد طیب گجر اور رانا منیب الرحمن نے سینٹر علامہ پروفیسر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ انہوں نے اتحاد امت،اعتدال پسندی، اخلاص کی روشن مثالیں قائم کیں اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کے بعد جس طرح جماعت کو مزید مضبوط بنانے اور قائم رکھنے کے لیے جو محنت کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں