مسلح ڈاکو مارٹ میں لوٹ مار کرنے کے بعد فرار

گوجرہ( نامہ نگار) ڈاکوئوں نے دو مختلف وارداتوں میںگن پوائنٹ پرمال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 298ج ب کے یاسر ندیم کے ٹوبہ روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوآئے اور مارٹ میں گھس کراسلحہ کے زورپر 25 ہزار روپے سے زائد کی نقدی جبکہ چک نمبر 416ج ب کا علی حسن اپنی موٹر سائیکل نمبر 6007 اے زیڈ سی پر سوارشہر سے واپس اپنے گائوں جا رہا تھاکہ دھماں بنگلہ نہر کے قریب اس کو دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل ہزاروں روپے نقدی اوردوعددقیمتی موبائل چھین لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں