چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈائریکٹر ایجوکیشن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کاشف ضیاء اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سکینڈر فیصل آباد ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ زیر صدر میاں محمد سعید صدرPASS فیصل آباد منعقد ہوئی۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری PASS پرویز انور’ سیکرٹری نشرواشاعت سرمہ سعید گجر’ نائب صدر نورین عابد اور مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین حافظ اظہر رفیق نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سردار محمد ساجد ڈی ای او (سکینڈری ) فیصل آباد ایڈیشنل ڈائریکٹر سکینڈری ڈاکٹر جعفر علی’ سابق سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان’ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر حنا’ باقر حسین’ رائے نواز ‘ نور حسن اور پرنسپلز راشد’ نواز’ میڈم غزالہ اسرار’ آصف جہانگیر’ مسعود الحق خان’ انور گجر’ محبوب عالم اور ماہرین تعلیم راؤ محمد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد سعید نے کاشف ضیا اور ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فرض شناسی اور دیانتداری مذکورہ شخصیات کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں