پولیس کی وردی پہن کر رعب ڈالنے والا نوسر باز گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس کی یونیفارم پہن کر شہریوں پر رعب ڈال کر بلیک میل کرنے والا نو سر باز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے اے ایس آئی آصف نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کو بلیک میل کرتے پایا گیا تو جس پر اس نے گلشن چوک ڈی کے رہائشی طارق محمود ولدعبدالرشید کو حراست میں لیکراسکی پولیس یونیفارم میں تصاویر دکھائیں تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ کبھی کبھار پولیس یونیفارم پہن لیتا ہے جبکہ وہ سرکاری ملازم نہ ہے جس پر غلام محمد آباد پولیس نے 171ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم سے باز پرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں