ڈسٹرکٹ سیشن جج اور سول جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سیشن جج ریحان بشیر کا سول جج جمیل بھٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا وزٹ کرتے ہوئے قیدیوں کو کھانے پینے اور طبی سہولیات کی فراہمی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فرخ سلطان کی کاوشوں کو سراہا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو جیل پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انکو سلامی دی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان’ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثاقب الٰہی اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے خواتین کی بارک سمیت دیگر بارکوں’ جیل ہسپتال’ کچن اور دیگر کا وزٹ کیا۔ قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور کچن میں کھانے کے معیار اور کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان کی طرف سے قیدیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں