ترک وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ’ اظہار یکجہتی

اسلام آباد(بیوروچیف) بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔دونوں رہنمائوں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں