ٹیپو سلطان شہید کی 226ویں برسی کی تقریب

صفدرآباد(نامہ نگار)شیر میسور ٹیپو سلطان شہیدکی 226 ویںبرسی کے موقع پر انجمن فلاح طلبہ صفدرآباد کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔صدارت ممتاز صحافی ادریس بھٹی نے کی۔ مہمان خصوصی انجمن تاجراں انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد نے اپنے خطاب میںکہا کہ ٹیپو سلطان دنیا کے واحد ایسے شہنشاہ ہیں جنہوں نے میدان جنگ میںاپنی جان دی اور سارے زخم ان کے سینے پر لگے تھے۔ٹیپو سلطان نے صرف48 سال عمر پائی اور17 برس ہمت،جرات اور شجاعت سے حکمرانی کی،ان کا یہ قول ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گا،،،،شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں