فتح آباد کچی آبادی کے مکینوں کی بیدخلی کے نوٹسز واپس،آپریشن معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمامیاں عبدالمنان کی مداخلت پران کے اورمسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمرمنے خان کے مشترکہ حلقہ فتح آباد کچی آبادی میں مکینوں کی بے دخلی کے نوٹسزواپس لینے اورآپریشن روکنے کاحکم جاری کردیاہے جس کے بعدمکینوں کے دلوں میں خوشی کی لہردوڑگئی اورانہوں نے میاں عبدالمنان کے گھرجاکران کاشکریہ اداکیااورمیاں نوازشریف زندہ بادکے نعرے بھی لگائے۔میاں عبدالمنان نے گزشتہ روزاسلام آبادمیں وفاقی وزیرریلوے سے خصوصی ملاقات کرکے انہیں علاقہ مکینوں کو بے دخلی کے جاری نوٹسز،ان میں پائی جانے والی سخت تشویش اور پریشانی سے آگاہ کیاجس پروفاقی وزیر نے جی ایم ریلوے کو اس بارے میں کلیر حکم جاری کردیا ہے کہ رہائشیوں کو تنگ نہ کیاجائے یہ مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں ہے۔ تاہم جوبھی فیصلہ ہوگا وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی ہدایت کے بعد۔ کمرشل کے حوالہ سے پورے پاکستان میں جو پالیسی بنے گی اس سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں