صفدر آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے تاجر کو لوٹ لیا

صفدرآباد(نامہ نگار)فاروق آباد اپروچ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ریلوے پھاٹک غربی کے قریب فاروق آباد کے تاجر حمزہ شرافت سے گن پوائنٹ پر 15 لاکھ روپے لوٹ لئے،حمزہ شرافت بنک میں رقم جمع کروانے جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے گھیر لیا۔مزاحمت کرنے پر تاجر کے سر پر پسٹل کے بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا۔تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔انجمن تاجراں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں