حاجی محمد عابد کی قیادت میں وفد کی DSPٹریفک عرفان کمبوہ سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FCCI میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابدکی قیادت میںوفد نے جھنگ روڈ’ کوتوالی روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کمبوہ سے ملاقات کی اورجھنگ روڈ’ کوتوالی روڈ اور گلبرگ روڈ پر ٹریفک مسائل کی نشاندہی کی’وفد میں FCCI میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے ممبران چوہدری الطاف رحمانی’ ملک شاہد رسول’ آفتاب بٹ کے علاوہ فیصل آباد گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفاعت پرویز’ نائب صدور رانا ناظم علی’ چوہدری شہباز احمد’ انوار بٹ’ جنرل سیکرٹری سرفراز احمد’ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد ارشاد’ سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالمالک شامل ہیں’ حاجی محمد عابد’ چوہدری شفاعت پرویز’ سرفراز احمد’ رانا ناظم علی شامل تھے’ FCCI میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابد اور فیصل آباد گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفاعت پرویزنے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کاہلوں کو بتایا کہ جھنگ روڈ کے سروس روڈ پر ٹرکوں اور مزدوں کا قبضہ ہے’ سروس روڈ پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں بے شمار مسائل پیش آ رہے ہیں’ انہوں نے بتایا کہ گلفشاں کالونی موڑ سے آگے سبزی اور فروٹ فروشوں نے اندھیرنگری مچا رکھی ہے’ سارا روڈ بلاک کر کے ٹریفک کے مسائل پیدا کئے ہوئے ہیں’ اس کے علاوہ جھنگ روڈ پر1122 آفس کے ڈوائیڈر پر ہرقسم کی گاڑیوں والے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اگر وہاں پر ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی جائے تو روزنہ درجنوں کے حساب سے چالان ہوں گے’ ملک شاہد رسول’ چوہدری الطاف رحمانی’ آفتاب بٹ نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کا زیادہ فوکس چالانوں پر ہے’ ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے’ زیادہ تر وارڈنز اپنی کارکردگی شو کرنے کیلئے اپنا ٹارگٹ پورا کرتے ہیں اور چالانوں کا ٹارگٹ پورا ہونے پر ایک سائز پر بیٹھ کر موبائل سے کھیلتے رہتے ہیں’اس کے علاوہ جھنگ روڈ’ گلبرگ روڈ اور کوتوالی روڈ پر چنگ چی رکشوں کی بھرمار ہے’ یہ غیرتربیت یافتہ ڈرائیور عام شہریوں کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں’ ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کرنا ان کی ترجیح نہیں’ خدارا ان کیلئے ایس او پیز بنائی جائیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے’ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کمبوہ نے وفد کے ارکان کی مسائل غور سے سنے اور انہیں حل کروانی کی یقین دہانی کروائی’ انہوں نے وفد کے ارکان کو کہا کہ جن جن پوائنٹس کی آپ نے نشاندہی کی ہے میں خود ان پوائنٹس کا وزٹ کروں گا اور آپ لوگوں کے مسائل حل کروں گا’ انہوں نے اپنے ماتحت عملے کو حکم دیا کہ جھنگ روڈ کی سروس روڈ کو فوری طور پر کلیئر کروایا جائے’ سروس روڈ پر کسی کو بھی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی اجازت نہ دی جائے’ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں