مضر صحت4من چکن کا گوشت اور جعلی دودھ پکڑا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)فوڈ سیفٹی افسران نے چھاپہ مار کر مضرصحت چارمن چکن کا گوشت پکڑ لیا۔پکڑا گیا گوشت تلف کر دیا۔دو افراد گرفتار ، مالک دکان فرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ فوڈ سیفٹی افسران نے اطلاع ملنے پرسمندری پر اویس چکن شاپ پر چھاپہ مارا تو دکان سے تقریباچار من مضرصحت گوشت پکڑاگیا۔ افسران نے دکان سے دو ملازم اخلاق سکنہ چک نمبر297ج ب اور عدیل سکنہ اسلام پورہ گوجرہ کو قابو کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دکان کا مالک مرتضیٰ سکنہ چک نمبر180گ ب فرارہو گیا۔افسران نے پکڑا گیاگوشت تلف کر دیا اور تحریری طور پر سٹی پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔دریں ثنائ۔ چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضانے خفیہ اطلاع پر بھوانہ میں ملاوٹی اور جعلی دودھ کی ترسیل کرنیوالی دودھ بردار گاڑیاں پکڑ لیں اور لیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق دودھ میں بنا سپتی گھی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ترمیم شدہ 2016 کے تحت تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرا دیا جبکہ موقع پر 1000لیٹر سے زائد ملاوٹی اور مضر صحت دودھ کواپنی موجودگی میں ضائع کرادیا۔انہوں نے اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ایکشن لیا۔مزیدبرآں روز مرہ کی انسپکشنز کے دوران کریانہ سٹورز کو ممنوع اجزا اور ایکسپائرڈ مصنوعات فروخت کرنے پر36000 روپے،فوڈ پوائنٹس کو ممنوع اجزا استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 33000 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔اسی طرح 3 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات،20 کلو مربہ،8 کلو سے زائد غیر معیاری کھانے کے چیزیں بھی موقع پر ضائع کرا دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں