عابد شیرعلی نے المدینہ کمرشل مارکیٹ کا بجلی کا مسئلہ حل کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت پانی و بجلی ‘ و ٹکٹ ہولڈر این اے 102 چوہدری عابد شیرعلی نے المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل ٹاٹا بازار کا بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا’ المدینہ کمرشل مارکیٹ کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی’ چوہدری ارشد بھنڈر سمیت پوری باڈی کو طرف سے اپنے محبوب قائد چوہدری عابد شیرعلی’ چوہدری اویس رحمانی اور فرید اللہ خان خٹک کو مارکیٹ کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر خراج تحسین’اس موقع پر المدینہ کمرشل مارکیٹ کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دو سال سے ٹرالی پر ایکسٹینشن لگا کرمارکیٹ کو بجلی دی جارہی تھی’ لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی بار بار تعطل کا شکار ہو جاتی تھی’ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں دو دفعہ آگ لگ چکی ہے جس کے نتیجے میں دکانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے’ ہم چوہدری عابد شیرعلی’ چوہدری اویس رحمانی اور فرید اللہ خان خٹک کو خراج تحسین پیش کرتے جنہوں نے مارکیٹ کے دکھ کو سمجھا اور 200KV کا ٹرانسفارمر نصب کروا کر دکانداروں کے دل جیت لئے’ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے ترقیاتی کام کی تکمیل عروج پر پہنچ جاتی ہے’ انہوںن ے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات ہیں’ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں عوامی خدمت میں مصروف ہیں’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف روزانہ عوامی خوشحالی کا ایک نیا منصوبہ دے رہے ہیں’ اس موقع پر مارکیٹ کے دکانداروں نے المدینہ کمرشل مارکیٹ کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹرانسفارمر نصب کروانے کیلئے دن رات ایک کیا’ انہوں نے کہا کہ ہمیں مارکیٹ کی کابینہ پر فخر ہے جو مارکیٹ کے مسائل کو اپنا مسائل سمجھتے ہیں اور حل کرواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں