عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر کی تیسری برسی پر روحانی محفل کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر شہید کی تیسری برسی کے موقع پر ایک باوقار اور روحانی ماحول میں محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی محفل میں معروف مذہبی سکالر اور تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم علامہ منہاج الدین قادری نے خصوصی خطاب فرمایا اپنے خطاب میں انہوں نے سیرتِ نبوی ۖ پر روشنی ڈالتے ہوئے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس پرنور محفل میں خالد رفیق سندھو ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد، ڈاکٹر محمد یوسف سیالوی علما کونسل TMQ، اشتیاق احمد نعیم، چوہدری سہیل احمد چیف ایڈیٹر ڈیلی جدوجہد، حافظ وقاص احمد، افتخار احمد، میاں فیاض ناظم سوشل میڈیا TMQ، ڈاکٹر شہزاد عامر صدر سٹی تنظیم گیارہ، طاہر محبوب ناظم سٹی تنظیم نمبر بارہ سمیت وکلا، سول سوسائٹی، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حاضرین نے نعت خوانی کے ذریعے حضور اکرم ۖ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی یاد رہے کہ عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر میٹرک کے طالب علم تھے جنہیں آج سے تین سال قبل فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فیصل آباد، محمد راشد کی عدالت میں زیرِسماعت ہے، شرکاء نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ملزمان جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں