وقاص خالد انجمن کریانہ جڑانوالہ کے جنرل سیکرٹری منتخب

جڑانوالہ(نامہ نگار) میاں وقاص خالد مرکزی انجمن تاجران کریانہ جڑانوالہ کے نئے جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر معروف تاجر اور سماجی رہنما و ممبر امن کمیٹی تحصیل جڑانوالہ میاں وقاص خالد کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ان کے انتخاب پر انجمن کے اراکین اور شہر بھر کے تجارتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انجمن کے مرکزی دفتر میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں اراکین نے میاں وقاص خالد کی نامزدگی کو بھرپور حمایت دی۔انتخابی عمل کے بعد انجمن کے سرپرست مھمد اشرف مونگا،صدر محمد حاجی شیخ امجد عطاری،سینئر نائب صدر حاجی عبدالرزاق،خزانچی اکبر گوشی و دیگر ممبران نے نئے جنرل سیکرٹری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ”میاں وقاص خالد کی لگن، تجربے اور انصاف پسندی نے انہیں اس عہدے کا حق دار بنایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ انجمن کی خدمات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔”نئے جنرل سیکرٹری میاں وقاص خالد نے انتخابات کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ “یہ عہدہ ایک بڑی ذمہ داری ہے میں تاجران کریانہ کے مفادات کے تحفظ انجمن کے تشہیری منصوبوں اور اراکین کے مسائل کے فوری حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا۔”انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان تاجروں کو تربیت دینے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے انجمن کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔واضح رہے کہ میاں وقاص خالد گزشتہ ایک دہائی سے ممبر امن کمیٹی تحصیل جڑانوالہ اور ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی خدمات بھی سرانجام دے رھے ھیں اسکے انجمن کریانہ ٹریڈ سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے کئی مہمات میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران کریانہ جڑانوالہ شہر کی معاشی ترقی اور تاجروں کے حقوق کی نمائندگی کرنے والی اہم تنظیم ہے، جو خدمات انجام دے رہی ہے۔ تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ میاں وقاص خالد کا انتخاب انجمن کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جس سے نہ صرف تاجروں کے مسائل پر تیزی سے کام ہوگا بلکہ شہر کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں