انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جلد الیکشن کروائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریلوے روڈ کے الیکشن نہ ہونے سے ریلوے روڈ کے تاجر لٹ گئے’ منتخب کابینہ نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا’ ہم چیف الیکشن کمشنر ریلوے روڈ سے مطالبہ کرتے ہیں جلد از جلد انجمن تاجران ریلوے روڈ کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ منتخب باڈی ریلوے روڈ کا نظام سنبھال کر دکانداروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ریلوے روڈ کے اجلاس سے صدر حاجی احسان الحق’ جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ نے الیکشن کمیشن ریلوے روڈ آفس کے باہر عہدیداروں اور ممبروں کے ہمراہ احتجاج کے موقع پر کیا’ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ممبر میاں محمد سرور سے کہا کہ مارکیٹ میں دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مارکیٹ میں سیکورٹی کا فقدان ہونا ہے’ مارکیٹ کے ممبران نے اکھٹے ہو کر الیکشن کمیشن کے ممبران کو یاداشت پیش کی اور کہا کہ دو سال سے الیکشن لیٹ ہونے سے سکیورٹی سسٹم ناکارہ ہونے سے ممبران کا لاکھوں کا نقصان ہوا کیونکہ مارکیٹ الیکشن نہ ہونے سے ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے ‘اس موقع پر عہدیداروں نے ریلوے روڈ پر بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکے سدباب کیلئے ایس ایچ او ریل بازار سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ریلوے روڈ کے دکانداروں کو تحفظ دیا جائے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں