پوری دنیا پاک فوج کی بہادری کی معترف ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملکی سلامتی اور دفاع کی خاطر ہر پاکستا نی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ قومی اتحاد اور دفاع وطن کے لیے جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پوری دنیا پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کی معترف ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر وممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے ” پاک فوج زندہ باد کنونشن” سے ملک پو ر میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالت جنگ میں اپنی ریاست ، اد ا ر و ں اور افواج کی مخالفت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ نوجوا ن اپنے سکیورٹی ادارں کیخلاف کسی منفی پراپیگینڈ ے کا حصہ مت بنیں۔اپنی افواج سے محبت کرنے والی قوموں کو دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں