کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند

نارووال (نامہ نگار) پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کر دی گئی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں