پیشہ ور گدا گروں کی صفدر آباد میں بھر مار

صفدرآباد(نامہ نگار)گداگروں کی بڑی تعداد نے صفدرآباد کا رخ کر لیا،شہر کو چاروں طرف سے گھیر کر ہلہ بول دیا،دکاندار پریشان اتنے گاہک نہیں جتنے گداگر ،ہم کیا کریں ان لوگوں کو لگام ڈالو اے سی صاحب۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندے کو گداگرون کے بارے میں سب کچھ بتا دیا ،ان گداگروں نے شہریون کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے، سارا دن پھرتے ہین کوئی گلی محلہ ایسانہیں جو ان کی دسترس سے باہر ہو ۔انتطامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میںکچھ کالا ہے۔ان مانگنے والوں کی پشت پناہی پر کون سے خفیہ ہاتھ ہیں عوام کے سامنے لایا جائے۔ایک شہری نے بتایا کہ وہ بازار گیا تو ایک نا بینا شخص ہاتھ میں ڈنڈہ پکڑے مانگ رہا تھا اس سے اتفاقاً پوچھ لیا کہ بابا جی آپ کے پاس جو رقم ہے وہ شام کو کون گنتا ہے اورآپ گھر کیسے جاتے ہو جس پر وہ مانگنے والا بابا لا جواب ہو گیا کوئی جواب نہ دے سکا ۔اسی طرح مانگنے والوں کے گھر کا ہر فرد مانگتا نظر آتا ہے ۔عوام کا سوال ہے کہ انتظامیہ بتائے کہ بازاروں اور گلیوں میں سارا سارا دن مانگنا کس قانون میںلکھا ہے۔اگر قانون ہے تو بسم اللہ ،اگر نہیں تو اس کو کس نے روکنا ہے ۔کیا عوام خود روکیں اگر ایسا کریں گے تو قانون کو ہاتھ میں لینے کے مترادف ہو گا ۔شہریوں کو تحفظ دیا جائے ان لٹیروں اور فراڈیوںسے بچایا جائے۔یہ لوگ شہریوں کے پیچھے ہی پڑ جاتے ہیںاور بے عزت بھی کرتے ہیں ۔اے سی صاحب کچھ کرو پلیز۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں