5سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمندری کے علاقہ محلہ شوکت آباد کے قریب محنت کش کا 5سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ شوکت آباد سمندری کے رہائشی محمد جاوید کا 5سالہ بیٹا منصب علی گھر کے قریب گزرنے والی نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ پائوں پھسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گیا تو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں