فوج کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (ر) کے زیر اہتمام صدر فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر نجفی کی زیر قیادت پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،ریلی کا مقصد گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور افواج پاکستان کی بروقت اور جرات مندانہ جوابی کارروائی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں ایک بار پھر اپنی بزدل حرکتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کی کوشش کی مگر پاکستانی افواج کی طرف سے انڈیاکو منہ توڑ جواب ملا ہماری فوج کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے سینیئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری نے کہا ہم اپنی فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں فوٹو جرنلسٹ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور نائب صدر لیاقت علی نے کہا اگر دشمن نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید اقبال نے اظہار کرتے ہوئے کہا ،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہم ہر محاذ پر اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ نائب صدر تصور عباس نے کہا ہم اپنی پاک فوج کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے پاک فوج کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے اور ریلی میں فوٹو جرنلسٹ اورصحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکا نے پاک فضائیہ زندہ افواج پاکستان پائندہ باد بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی میں عقیل پرویز ۔قیصر اقبال۔نادرمان ۔ رومان رومی ۔رانا نعیم ۔جاوید اختر ۔کرم الہی۔مرزا ہارون ۔ودیگر نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی ،شہدا کے درجات کی بلند ی اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں