پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے لئے متحد ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم وطن عزیز کے چپہ چپہ کی حفاظت کیلئے پوری طرح متحد اور اپنی بہادر جری مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے رات کی تاریکی میں جس طریقہ سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلی سے حملہ کیا جس کے باعث کئی لوگ شہید ہوئے بلکہ مسجد اور ڈیم کو بھی نقصان پہنچا تو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس پر پوری قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اس بات کا پورا حق رکھتا ہے کہ وہ بھرپور جوابی کارروائی کرے تاکہ دشمن کو اس بات کی اچھی طرح سمجھ آ جائے کہ اس نے کس قوم سے ”پنگا” لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع سے کسی طرح بھی غافل نہیں ہے اس کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی پاک فوج کی کاوشوں اور لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور الحمد للہ ملکی دفاع کیلئے ہم سب ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اگر خدانخواستہ بھارت نے آئندہ بھی کبھی جارحیت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی آخر میں انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے شہریوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں