پاکستان نے بھارت کا نشہ اتار کر اپنا لوہا منوا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرانصاف لائرز فورم فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کانشہ اتارکرپوری دنیامیں اپنالوہامنوالیاہے ۔آپریشن بنیان مرصوص میں حصہ لینے والے بہادرمائوںکے بیٹوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے بھارت کواس کے گھرمیں گھس کردھول چٹادی ۔پاک فضائیہ کے جوانوںنے کمال مہارت سے بھارت کے اڈے تباہ کرکے خطے میں اپنی طاقت منوالی ہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فیصل آبادسمندری کے سپوت پائلٹ کامران بھٹی مسیح نے بھارتی راجوڑی ایئربیس کوملیامیٹ کرکے قوم کے سرفخرسے بلندکردیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت ایک مکارہمسایہ ہے اس پرکبھی اعتبارنہیں کیاجاسکتا۔پاکستان پرخطرات کے بادل ابھی بھی منڈلارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں