ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان فتح ریلی نکالی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پرپاک افواج سے اظہار تشکر کیلئے فیصل آباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے- فیصل آباد کی فضاء پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی- ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان فتح ریلی میں شرکا نے فلک شگاف نعرے لگائے اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا-کمشنر مریم خان،آرپی او ذیشان اصغر،ایم پی اے جعفر ہوچہ ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ریلی کی قیادت کی’ ریلی میں سرکاری افسران ،ملازمین تاجروں ،وکلا،طلبا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بھرپور شرکت کی اتحاد کا مظاہرہ کیا-کمشنر مریم خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے-آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو دن کی روشنی میں تاریخی جواب دیا گیا- انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے عوام کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے دیئے گئے کنٹرول روم نمبرز پر رابطہ کریں،افواہوں پر کان نہ دھریں-آرپی او ذیشان اصغر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں- ایک ایک سپاہی نے ارض وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے-انہوں نے کہاکہ فیصل آباد ریجن کے عوام غیرمصدقہ اطلاعات یقین کے بجائے ہدایات پر عمل کریں-ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمہ ہنگامی صورتحال میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں- سول ڈیفینس کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے-سی پی صاحبزادہ بلال اصضر نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں