گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔بے قابو ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر راہ گیر سے موٹر سائیکل ،نقدی وغیرہ چھین لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر354ج ب کا علی حیدر اپنی موٹر سائیکل نمبر 4073اے ایکس وی پر سوار ماموں کانجن جارہاتھاکہ مونگی بنگلہ کے علاقہ میں اس کو موٹر سائیکل سواردونامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل،دس ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ گوجرہ میں ڈاکوئوں نے اودھم مچا رکھا ہے جو آئے روز کامیاب وارداتیں کر کے فرارہو جاتے ہیں جس کی وجہ عوامی حلقے عدم تحفظ کاشکار ہیں ۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور وارداتوں کی روک تھام کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں