ملکی فتح کی خوشی میں ریلوے روڈ کے تاجروں کی ریلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میںانجمن تاجران ریلوے روڈ کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کی قیادت سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ الائیڈ گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ قیصر سیٹھی’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ منٹگمری بازارکے صدر حاجی عابد’ افغان چوک کے صدر عبدالرحمن مانی’ بانو بازار کے صدر مرزا شہباز احمد’ صدر ریگل روڈ خالد پرویز’ مبشر بٹ’ محمد اعظم آزاد’ محمد قاسم’ محمد شاہد’ شکیل احمد’ یوسف مغل’ ڈاکٹر عمیر’ مولوی عمران احمد’ محمد طارق’ نیاز احمد’ راجہ شبیر احمد ‘نے کی’ ریلی میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے عہدیداروں سمیت سپریم انجمن تاجران فیصل آباد’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ’ کشمیر ویلفیئر فائونڈیشن اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ الائیڈ گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور فوج کے جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کر کے ایس 400 ‘ ایئربیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہ کئے’ افواج پاکستان نے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا’ تاجر رہنمائوںنے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب دوبارہ کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا’ اس مرتبہ جو ذلت بھارت کے حصے میں آئی ہے قیامت تک نہیں بھولے گا’ اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں