پاک فوج نے دفاع پاکستان کا حق ادا کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے دفاع پاکستان کا حق ادا کر دیا قوم محافظان وطن کیساتھ کھڑی ہے قومی اتحاد سے ہی مملکت خداداد پاکستان وجود میں آئی بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اتحاد سے اسلام اور پاکستان کیخلاف مذموم ارادو ں کوسپہ سالار حافظ سید عاصم منیر نے جنگی تدبر و حکمت سے اورپاک فوج نے ناکام بنا دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فتح عظیم پر عہد کیا جائے کہ قومی اتحاد کو کسی صورت ٹوٹنے نہیں دیں گے اللہ تعالیٰ کا نصرت عظیمہ پر شکر گزار ہونا چاہئے یہ امر ہی ابدی نصرت کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل’ شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی’ ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی’ مفتی مظفر اقبال’مولانا علی احمد صابر ‘علامہ غلام اللہ خان و دیگر علما ء مشائخ’ شیوخ الاسلام جملہ مکاتب فکر نے مشترکہ بیانیہ میں اظہار خیالات کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جذبہ حب الوطنی وطن سے محبت قومی پرچم کی سربلندی تحفظ پاکستان دفاع ارض وطن اہل وطن کا شرعی فریضہ ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ملک وقوم کی اشد ضرورت ہے قومی یگانگت کو ہمیشہ بر قرار رہنا چاہئے یہ دفاع وطن کی اساس ہے فوج اور شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں