شہداء کے بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،جنید انوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت کے بزدلانہ حملہ میں شہدا کو پوری پاکستانی قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انوار چوہدری،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ ایل او سی پر شہید پاک فوج کے جوان نائک عبدالرحمن کی رہائش گاہ540 گ ب، چک 225 گ ب سمندری مریدکے حملہ میں شہید شہری خالد محمود کی رہائشگاہوں پر پہنچے۔کمشنر مریم خان، بریگیڈیئر افتخار،آرپی او ذیشان اصغر،ایم این اے علی گوہر بلوچ،اراکین صوبائی اسمبلی را ئوکاشف رحیم،عارف گل،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے دونوں شہدا کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں اور شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی۔ شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتوں میں وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے شہداء کے بچوں کی کفالت کا اعلان کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو چک 225گ ب جگاواں کو ماڈل ویلیج بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز کا اس موقع پر کہنا تھاکہ مسلح افواج نے اپنے شہدا کا بدلہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر لے لیا۔شہدا کے بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر کہاکہ شہداء کے اہلخانہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام لے کر آیا ہوں،حکومت پنجاب بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں