بھارت کو پتہ چل گیا پاک فوج مضبوط اور عوام متحد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اورقوم کس طرح متحد ہے۔ پاکستان کے میڈ یا نے اپنے مثبت کردار سے آدھی جنگ لڑی ہے جبکہ بھار میڈیا نے پراپیگنڈے اورجھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ بھارت نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایف آئی آر بھی کٹوائی اس لیے بدنام ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر بھی وہ نیچے آگیا۔کامیابی پرآج پوری قوم پاک فوج کوخراج تحسین اورمیڈیاکے لئے نیک خواہشات رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا حکومت نے پوری دنیا کو کہا کہ آ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں۔ وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلی۔اسی طرح سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔ پاکستانی افواج نے بر وقت اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ بھارت نے بین الاقوامی صحافیوں کا انتظار کیوں نہیں کیا جو پہلے ہی ان مقامات کا دورہ کر رہے تھے؟۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے یہ جھوٹ گھڑا تاکہ بھارتی شہریوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں