کسی سرکاری ادارے کے آفیسر کو تاجروں کو بلاوجہ تنگ کرنے نہیں دیا جائیگا،راجہ ریاض احمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کسٹم اینٹی انفورسمنٹ اور فوڈ اتھارٹی سمیت کسی سرکاری ادارے کے افسر کو تاجروں کو بلاوجہ تنگ کرنے نہیں دیا جائے گا’ عنقریب ہم ایک وفد کی شکل میں چیئرمین ایف بی آر اور کسٹم کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کریں گے’ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نومنتخب صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاں کو مبارکباد دینے کیلئے ان کے آفس میں پہنچنے کے موقع پر شرکاء سے کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی ‘ تاجر رہنما حاجی محمد عابد’ آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول’ میاں اختر محمود’ عبدالرحمن مانی’ مرزا شہباز’ شیخ محمد فاضل’ چوہدری تاج رحمانی’ مرزا محمد اعظم کے علاوہ غلہ منڈی کے تاجر بھی موجود تھے’ راجہ ریاض احمد نے کہا کہ تاجر ٹیکس پیڈ طبقہ ہے ‘رات کی تاریکی میں ان کی دکانوں کے تالے توڑ کر مصالحہ جات کی بوریاں اٹھانا کسی طرح سے بھی مناسب نہیں ہے اس کے خلاف میں ہر سطح پر آواز بلند کروں گا اور متعلقہ حکام سے اپیل کروں گا کہ دن کی روشنی میں آئیں اور دکانوں میں رکھے مال کو چیک کریں ‘ اگر کوئی دونمبری ہے تو ہم اس کی سفارش نہیں کریں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ پاکستان میں تاجر طبقہ رسوا ہو گیا ہے’ جس محکمے کا دل کرتا ہے ہماری دکانوں میں گھس جاتا ہے اور دکانوں میں پڑا سامان اٹھا کر ساتھ لے جاتا ہے اور ہم کچھ نہیں کرپاتے’ اس موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نومنتخب صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی و دیگر مقررین نے کہا کہ کسٹم انفورسمنٹ فورس نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا’ رات کے تین’ چار بجے چیکنگ کے بہانے ہماری دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی مصالحہ جات اور کسٹم پیڈ مال اٹھا کر ساتھ لے جاتے ہیں’ہماری کسٹم حکام سے اپیل ہے کہ دن کے وقت آئیں اور ہمارے سامنے سامان کی چیکنگ کریں اور کوئی نان کسٹم پیڈ مال ملے تو بیشک ساتھ لے جائیں مگر کسٹم پیڈ مال رکھنے والے دکانداروں کو تنگ نہ کریں’ اس موقع پر قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد ‘ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی اور ان کی ٹیم نے انجمن تاجران غلہ منڈی کے نومنتخب عہدیداروں کو مالائیں پہنائیں اور مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں