ملتوی ہونیوالے پیپرز کے نئے شیڈول کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے موقع پر انٹرمیڈیٹ کے تھیوری اور میٹرک کے ملتوی ہونے والے پریکٹیکل کے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر آف ایگزامینیشن ڈاکٹر محمد جعفر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تھیوری کے 9مئی کو منسوخ ہونے والے ترجمتہ القرآن کے پیپرز اب31مئی بروز ہفتہ اور7مئی کو ملتوی ہونے والے اسلامیات اختیاری کے پیپرز 16جون بروز سوموار کو ہونگے۔جبکہ میٹرک کے7مئی کو ملتوی ہونے والے کیمسٹری کے پریکٹیکل 26مئی اور9مئی کو ملتوی ہونے والے کیمسٹری پریکٹیکل 27مئی کو ہونگے۔ اس حوالے سے سے طلبہ و طالبات کو نئی رولنمبر سلپس بھی جاری کردی گئی ہیں اور پرانی رولنمبر سلپس کو تسلیم کیا جائیگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیٹ شیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں