قیدیو ں کو صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے واضح وژن کے تحت، ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل جیل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا بنیادی مقصد جیل میں قید افراد کو صحت اوردیگر ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لینا اور ان کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کے انسانی حقوق کا خیال رکھیں اور انہیں صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے خاص طور پر طبی سہولیات کی دستیابی اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران، جیل میں موجود طبی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ صحت کے افسران نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد اور وقتا فوقتا کیے جانے والے طبی معائنوں کے بارے میں بریفنگ دے
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں